4 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہےکہ پائدار امن ہمیشہ سے انسان کی خواہش رہی ہے۔

ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے منگل کی رات قومی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتےہوئے کہا کہ انسان کی ترقی کا سارا عمل امن کے سائے میں ہی انجام پاتا ہے۔ انہوں نے یہ سوال کرتے ہوئے کہ آج کس وجہ سے امن عالم کو خطرے لاحق ہیں کہا کہ اس کی سب سے اہم وجہ  منفی انتظام عالم ہے اور سارے مسائل اسی سے پیدا ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظام عالم کے ذمہ دار امن قائم کرنے کی بنیادی ذمہ داری کے حامل ہیں، انہوں نے کہاکہ دنیا کے لوگ امن پسند ہیں لیکن جو لوگ انتظام عالم کے ذمہ دار ہیں وہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظام عالم کے ڈھانچے میں غلط افراد کی موجودگی نے امن عالم کو برہم کررکھا ہے اور ان ہی افراد کی وجہ سے دنیا میں غربت، دشمنی اور بے انصافی اور جنگيں ہیں۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ اس وقت دنیا پر تسلط پسندی اور جاہ طلبی حاکم ہے اور اقوام متحدہ نیز دیگر عالمی ادارے تسلط پسند طاقتوں کے ہاتھوں میں کھلونہ بن چکے ہیں اور دنیا میں بدامنی کی یہ تیسری وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پر اس ڈھانچے نے انسانیت کو بے چارہ کردیا ہے اور اس میں جلد از جلد اصلاح ہونی چاہیے۔ انہوں نے تہران میں ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ تہران اجلاس میں قوموں کے دلوں کی بات کہی گئي ہے اور اسے سب نے متفقہ طور پر منظور کیا ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام ملکوں کو دوستی کی دعوت دیتا ہے۔

.....

/169